کولار،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ویسٹرون فیکٹری میں تنخواہ کی عدم ادائیگی کے سبب ملازمین کی توڑپھوڑکے بعد ایپل کمپنی حرکت میں آگئی ہے، جو دنیاکی بہترین ٹیک کمپنیوں میں شامل ہے۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب اس تائیوان کی کمپنی کو دیئے جانے والے معاہدوں کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ جب تک ویسٹرون کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں کو طے نہیں کرتاتب تک کوئی نیا معاہدہ نہیں کیاجائے گا۔
ایپل کمپنی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولار میں ویسٹرون پلانٹ میں ہونے والے تشددکے پیش نظر ایپل انکارپوریشن نے آڈٹ کیا تھا۔ ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ سپلائی کنندہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔معاہدہ کرنے والے ملاز مین نے 12 دسمبر کو ویسٹرون فیکٹری میں ہنگامہ کھڑا کیا تھا اور تنخواہ ادا نہ کی گئی توتوڑ پھوڑ کی تھی۔ یہاں تک کہ کچھ مزدور آئی فون کے ساتھ وہاں گئے تھے۔ اس سے ویسٹرون کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا اوراسے پلانٹ بندرکھنے پر مجبور ہوناپڑا۔